ابنا: شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر ہم نظام الٰہی کا بولا بالا چاہتے ہیں تو اپنے واجبا ت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے نفس کی تربیت کریں اور خود کو کربلا کے جذبہ حریت سے ہم آہنگ کریں۔ اپنے اخلاق کو سنواریں کیونکہ یہ ایک ایسی نعمت الٰہیہ ہے کہ جو سخت دلوں کو موم کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھکر کی کانفرنس ہو یا یکم جولائی لاہور کی کانفرنس ضلع بھکر کے فرزندان ملت جعفریہ اس میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بناتے ہوئے ملی وحدت کا ثبوت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کاروان وحدت دس جون کو بھکر میں قرآن و اہل بیت کانفرنس کی صورت میں پہنچے گا۔
انہوںنے کہا کہ مومنین کے تعاون اور خداوند کریم کی خاص عنایت سے انشاء اللہ یہ کانفرنس اپنے الٰہی مقاصد میں ضرور کامیاب ہو گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہادی حسین نے کہا کہ کربلا والوں کی سیرت پر قدم اٹھاؤ تو وقت کا یزید کچلا جائے گا جو قوم کربلا سے درس حاصل کرے گی ذلت سے دور رہے گی۔کیونکہ خود اسلام کو کربلا سے عزت ملی۔
اگر مسلمان چاہتے ہیں دہشت گردی ختم ہو جائے توہمارے شہید عارف حسین الحسینی کے اصولوں پر عمل کریں۔کربلا سے درس حاصل کر نے والی قوم کو کوئی طاغوتی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔
.......
/169